ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے قطری شہزادے کے خط کو مکمل طور پر فراڈ قراریدیا ۔پانامہ کیس کی سماعت کے دوران نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے کسی بیان میں قطری خط کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی سے منتقل کی جانے والی رقم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
قطری خط ہمار نہیں وزیراعظم کی پیش کردہ دستاویز ہے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعاکی کہ قطری خط کو کارروائی سے نکال پھینکا جائے۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ قطر میں سرمایہ کاری سے لگتا ہے نئی جائیدادیں خریدی گئیں۔قطری خط کے مطابق ساری جائیداد حسین نواز کو ملی ۔
انہوں نے سوال کیا کہ حسین نواز کو جائیداد کی منتقلی میں کیاسب کی رضا شامل ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قطری خط بظاہرایک شخص کی یادداشت لگتاہے۔انہوں نے کہا کہ قطر ی خط میں یہ نہیں لکھا آف شور کمپنیاں الثانی کی ملکیت ہیں۔