ھفتہ, 23 نومبر 2024


ِ2013 کے بعد آر ڈی اے کا اجلاس بلاآخر2017 میں طلب

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی ) آر ڈی اے کی 6 ماہ قبل نوٹیفائی ہونے والی اتھارٹی کا پہلا اجلاس 12جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں چھ نکاتی ایجنڈے کی منظوری متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق یہ تین سال کے بعد آر ڈی اے کی اتھارٹی میٹنگ ہو گی جس میں دیگر امور کے علاوہ آر ڈی اے اور واسا کے تین سال کے بجٹ کی بھی منظوری حاصل کی جائیگی۔

چیئرپرسن اتھارٹی صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اجلاس کی صدارت کرینگی، اتھارٹی میٹنگ کیلئے تیار ایجنڈا کے مطابق کنٹریکٹ افسران کی ریگولرائزیشن کا کیس بھی زیر غور آئے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ پچھلے آٹھ تا دس سالوں سے کنٹریکٹ پر لگے ان ملازمین کو ریگولر کر دیا جائے گا، اجلاس میں ملازمین کے ویلفیئر فنڈز گرانٹ ریوائز کرنے کی بھی منظوری حاصل کی جائیگی۔

آر ڈی اے ذرائع کے مطابق اس سے قبل آخری اتھارٹی میٹنگ 2013ء میں ہوئی تھی اور اس کے بعد ممبران پورے نہ ہونے کی وجہ سے اتھارٹی کا قیام ہی اڑھائی سال تک عمل میں نہیں آسکا تھا تاہم جولائی 2016ء میں موجودہ اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا مگر چھ ماہ بعد اس کا پہلا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment