ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے اکادمی ادبیات کانفرنس سے خطاب کے دوران ضرب عضب کے بعد ضرب قلم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے
ادیبوں کی رہنما ئی میں آپریشن ضرب قلم کی سخت ضرورت ہے۔فنکاروں کی ناقدری افسوسناک ہے۔خطاب کے دوران وزیراعظم نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈ کااعلان بھی کیا اور کہا کہ اگر یہ فنڈ کم ہے تو میں 50 کروڑ روپے اور دینے کے لئے تیار ہوں ۔ انہوں نے ایوارڈز کی تعداد بڑھا کر 20 کرنے کا بھی اعلان کیا اور انتظار حسین ایوارڈ کی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے۔
نئی نسل کے دلوں میں امیدویقین کی شمعیں روشن کرنی ہوں گی۔نواز شریف نے کہناتھا کہ ہزاروں افراد دہشت گردی کا ایندھن بنے،دھرتی سے دہشت گردی کو پاک کریں گے۔انتہا پسندی معاشرے میں عدم برداشت اور دہشت گردی کا سبب بنتی ہے۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے اہل علم ودانش کی محفل میں موقع فراہم کرنے پر منتظمین کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ادیب ، شاعر ، دانشور ،مفکرین اور اہل قلم معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔علم وادب کےساتھ رہے تو ہمیشہ نمایاں مقام حاصل کیا،علم وادب سے محروم ہوئے توپستی اورغلامی کا شکار ہوئے۔شاعروں اور ادیبوں کی تحریریں دلوں کو گرماتی ہیں۔اہل علم و دانش کی نگاہ حال ہی نہیں، آنے والے زمانوں کو بھی دیکھ رہی ہوتی ہے،ہم نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیاہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام اس کائنات کا سب سے بڑا انقلاب ہے،اسلام کا آغاز اقرا ءکے مبارک لفظ سے ہوا۔اللہ تعالیٰ نے قلم کی قسم کھائی۔انہوں نے خطاب میں مفکر شاعر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے دنیا بھرکے لوگوں کو خودی کا درس دیا،کئی قوموں نے علامہ اقبال کی شاعری سے انقلاب پیداکیے۔علامہ اقبال کی شاعری نے دنیا بھرکے لوگوں کو خودی کا درس دیا،اس خطے کی کئی قوموں نے علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنایا۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے اہل علم ودانش کی محفل میں موقع فراہم کرنے پر منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا