اتوار, 24 نومبر 2024


صدر ،گورنر اور وزیراعظم کو آئینی استثنا حاصل ہے

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے آرٹیکل248 کے تحت استثنا مانگ لیا ہے۔ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو پاکستان کے آرٹیکل 248 کے تحت اس کیس سے استثنا دیا جائے وزیراعظم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ،گورنر اور وزیراعظم کو آئینی استثنا حاصل ہے۔وزیراعظم کو استثنا امور مملکت چلانے پر حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین صدر اور گورنرز کومکمل استثنافراہم کرتا ہے۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ آرٹیکل 68 اور 204 ججز کنڈکٹ پر بات کرنے سے روکتے ہیں۔وزیراعظم نے آرٹیکل 66 کے بجائے 248 پر استثنا مانگا ہے۔اسمبلی میں ججز کے کنڈکٹ پر بات ہو تو استثنا حاصل نہیں ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment