ایمز ٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ کے باہر وکلاءکے احتجاج پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ مخدوم صاحب کیاماجرا ہے، آج وکلاءکیوں نہیں پیش ہوئے؟مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ جناب کل والا معاملہ ہے اورآج وکلاءنے پھر ہمیں روکا اور اٹارنی جنرل آفس ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی اور سیکرٹری ہاﺅسنگ کو بلایا ہے تا کہ ان کا مسئلہ حل ہو۔یاد رہے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاءنے آج پانامہ کیس کی سماعت سے قبل ہاﺅسنگ سوسائٹی کی زمین کیلئے این او سی جاری نہ کرنے پر احتجاجاً سپریم کورٹ کے اندر جانے والوں کو داخل ہونے سے روکا تھا۔