ھفتہ, 23 نومبر 2024


خورشید شاہ کے نام پر 10 کروڑ روپے کس نے جاری کئے؟

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپنے نام پر 10 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ پر حیران پریشان رہ گئے۔ بینک نے رابطہ کرنے پر ڈیپازٹ کو جعلی قرار دیدیا جس پر خورشید شاہ نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے نام پر 10 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ کی بینک رسید اپوزیشن چیمبر کو موصول ہوئی تو چیمبر آنے پر اسٹاف نے ایس ایم ای بینک کا ٹی ڈی آر خورشید شاہ کے سامنے رکھا۔ خورشید شاہ اپنے اکاﺅنٹ میں 10 کروڑ روپے جمع ہونے کا جان کر حیران و پریشان رہ گئے اور ایسی کسی ٹرانزیکشن سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اسٹاف کو فوراً متعلقہ بینک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق بینک سے رابط کرنے پر حکام نے ٹی ڈی آر کو جعلی قرار دیدیا اور کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی ڈیپازٹ رسید جاری نہیں کی۔ بینک حکام کی جانب سے انکار پر اپوزیشن لیڈر نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی ہی ہے اور کہا ہے کہ ایف آئی سے معلوم کیا جائے کہ 10 کروڑ روپے کے جعلی ڈیپازٹ کے پیچھے کون ہے اور یہ بھی پتہ لگایا جائے کہ اس کے محرکات کیا ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment