اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی زنجیر توڑ چکا ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی زنجیر توڑ چکا ہے ،جنرل قمر باجوہ حکومتی سپورٹ سے قدم آگے بڑھائیں گے، پاکستان برے سے برے حالات میں بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق جنرل(ر) راحیل شریف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر تقسیم کا نا مکمل ایجنڈہ ہے ،مسئلہ کشمیر اصل ایشو ہے اسے پہلے حل ہونا چاہیے ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی
زنجیر یں توڑ چکا ہے ،امن کا قیام ہو چکا ہے اب خوشحالی آئے گی ۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث پاکستان کا جھنڈا ہر ایک طرف نظر آتا ہے ،کومبنگ آپریشنز سے بچے کچے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برے سے برے حالات میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان مستحکم ہو چکا ہے ۔ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے مزید کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور بہت قربانیاں دیں ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment