ایمزٹی وی (اسلام آباد)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ،کراچی میں امن برقرار رکھنے کی کوششیں اسی رفتار سے جاری رہیں گی
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی،ٹارگٹ کلنگ اور اغوابرائے تاوان کے واقعات میں کمی کوسراہا، امن قائم کرنے کے لیے رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
کراچی دورہ میں آرمی چیف کو کور اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جہاں کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزابھی ان کے ہمراہ تھے۔کراچی کی تاجر برادری نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اقتصادی سرگرمیاں مزید مستحکم ہوں گی،عوام کا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون قابل دید ہے۔
#COAS visited Karachi. Lauded Rangers & LEAs ops for restoring normalcy. Army would cont to sp all govt institutions involved in Kci ops. pic.twitter.com/52sJYLQyf0
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 19, 2017