منگل, 16 اپریل 2024


وفاقی حکومت سندھ کے دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے، گرین لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے پر کام پوری رفتار سے جاری ہے جب کہ اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق سے کراچی میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے لیے توانائی، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبوں میں کئی منصوبے شروع کیے، کے 4 اور لیاری ایکسپریس وے منصوبے بھی وفاقی حکومت کے تعاون سے چل رہا ہے جب کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے گورنر وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین پل کے طور پر کام کریں۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی بہتری کے لئے کام کروں گا۔
اس سے قبل وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کوماضی میں نظر انداز کیا گیا جب کہ حکومت صوبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ہم نے شاہراتی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کا حب بنا دیا۔وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے عوام کی ترقی میں تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment