ھفتہ, 23 نومبر 2024


ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لیے کوشاں ہیں

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں پاکستانی پوسٹوں پر دہشتگردحملوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند، اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سرحدی سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں پاکستانی پوسٹوں پرحالیہ دہشت گردحملوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے سوران اورکلایا میں فوجی دستوں سے بھی ملاقات کی اور حملوں کا بروقت اورموثر جواب دینے پر جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔
آرمی چیف نے طالبان کمانڈردران سمیت 5 دہشتگردوں کی ہلاکت پرجوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ فسادیوں سے ملک کو پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کوشاں ہیں، قبائلیوں ،پرامن پاکستانی قوم کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
آرمی چیف کاکہنا تھا کہ سرحدی نگرانی کیلئے فضائی نگرانی کے ساتھ جدیدآلات بھی نصب کیے جارہے ہیں۔دہشتگردی کے خلاف پاکستان اورافغانستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، افغان حکام کے ساتھ مل کر سرحدی انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ موثر سرحدی نظام دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مفاد میں ہے ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment