ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاناما کیس کے فیصلہ کا ڈرافٹ تیار

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پانامہ لیکس سے متعلق فیصلے کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا اور آئندہ ہفتے سنائے جانے کا قوی امکان ہے،ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس سے متعلق فریقین کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات اور وکلاء کے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد عدالت عظمیٰ نے پانامہ لیکس کا فیصلہ تحریر کر لیا ہے جو آئندہ جمعے سے قبل کسی بھی وقت سنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 27مارچ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے لیکن اس میں فیصلے سے متعلق تاریخ نہیں دی ہے لیکن قوی امکان ہے کہ فیصلے سے ایک روز قبل سپلیمنٹری کاز لسٹ جاری کی جائے۔

یا درہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل،جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ نے پچیس سماعتوں کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment