ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان میں حکومت کرنا آسان کام نہیں, چوہدری نثار

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے چکلالہ ویلفیئرسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالی جاتیں ہیں،الزامات لگانے والوں اور کیچڑ اچھالنے والوں کے پاس کچھ نہیں،کیچڑ اچھالنا پاگل آدمی کا کام ہے،اکثر کیچر اچھالنے والوں کو متوازن ذہنیت کا حامل قرار نہیں دیتا۔
چکلالہ میں سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں اور بعض حلقے ٹھیک کام کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں،حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔
ماضی میں ہرروز دہشتگردی کے 4 سے 5 واقعے ہوتے تھے اور ہر روز نیا سکینڈل سامنے آتا تھا،دہشتگردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کرنا آسان کام نہیں ہے،مخالفین ہر چیز پر تنقید کرتے ہیں،دہشگردی میں کمی آئی ہے لیکن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اور جھوٹ و بہتان تراشی کا کوئی علاج نہیں ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ تقریرکرنا سب سے آسان کام ہے اور کوئی پاگل آدمی بھی تقریر کرسکتا ہے،اداروں کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے اور واہ میں جدیدہسپتال کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment