ھفتہ, 23 نومبر 2024


صدر شی کی کتاب پاک چین دوستی کے لئے ایک نیا سنگ میل ہے

 
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدر شی کی کتاب پاک چین دوستی کے لئے ایک نیا سنگ میل ہے ،چینی صدر نے اپنی کتاب کے ذریعے بتایا ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کیسے بہتر کر سکتے ہیں ۔
چائنا ریڈیو انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدر شی کی کتاب کا اردو ترجمہ بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ کتاب پاک چین دوستی کے لئے ایک نیا سنگ میل ہو گا۔ صدر شی نے اپنی اس کتاب کے ذریعے بتایا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کیسے بہتر کر سکتے ہیں اور اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے عوام کی کیسے خدمت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ورکنگ بک ہے جو ترقیاتی کاموں میں شفافیت پیدا کرتی ہے۔
دوستی کے لئے بہت اہم ہے، پاکستانی عوام کے لئے ضروری ہے کہ صدر شی کے نظریات ا ور سوچ کے بارے میں اگاہی حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان عرصے سے دوست ہیں لیکن موجودہ صدر کی سوچ کو پرکھنے اور جانچنے کے لئے بہتریں ذریعہ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل قومی اسمبلی نسیم خالد نے کہا کہ اس کتاب کے ترجمے سے صدر شی کے عام آدمی کی بہبود اور ترقی بارے خیالات عام آدمی تک عام فہم زبان میں پہنچ سکیں گے۔چیئرمین ریڈ کریسنٹ ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ صدر شی صرف چین کے ہی صدر نہیں ہیں بلکہ پاکستانی عوام بھی ان کے دلدادہ ہیں ۔ اس کتاب کے ذریعے پاکستانی عوام انکے نظریے اور سوچ سے مستفید ہونگے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment