ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منارہے ہیں۔ پوپ فرانسس کہتے ہیں پناہ گزینوں ، غریبوں اور پسماندہ طبقوں کے دکھ ،درد کو سمجھا جائے،ان کی مشکلات کو سمجھیں۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف گرجا گھروں میں ایسٹر کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں،ان تقریبات میں ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن وسلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
ایسٹرکے موقع پرسیکورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔گرجا گھروں میں آنےوالوں کی میٹل ڈی ٹیکٹرز سے تلاشی لی جا رہی ہے،جبکہ انہیں واک تھرو گیٹ سے گزارا جا رہا ہے،ایلیٹ،پیرو اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ بھی جاری ہے۔
لاہورکے سینٹ انتھونی اور کیتھڈرل چرچز سمیت دیگر گرجا گھروں میں ایسٹر کی خصوصی تقریبات جاری ہیں،لاہورکے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے8ہزار سےزائد اہلکار تعینات ہیں۔