اتوار, 24 نومبر 2024


جھوٹ ،سیاہ جھوٹ اورپھرمسلم لیگ نواز کے جھوٹ, جہانگیرترین کےتنقیدی نشتر

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نواز لیگ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں 10اور دیہی علاقوں میں 14چودہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس نے حکومتی کارکردگی کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ جھوٹ کی تین اقسام ہیں ، جھوٹ ، سیاہ جھوٹ اور پھر مسلم لیگ نواز کے جھوٹ ۔ جہانگیر ترین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار حکومت جو 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کر رہی تھی ۔ ”کوئی شرم ؟ کوئی حیا؟‘‘۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment