ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے بھی میدان میں نکلنے کا فیصلہ کر لیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلا س ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے حکومت پر دباءبڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحریک انصاف اسمبلیوں کے اندر اور اسمبلیو ں کے باہر بھی احتجاج ریکارڈ کرائے گی.
اجلاس کے دوران عمران خان نے کراچی کے امن کو سیاست کی نذر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے مستقبل کو مک مکا کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش تشویشناک ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور انکے سمدھی خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔ نواز شریف کی موجودگی میں پاکستان سے منی لانڈرنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ۔