ھفتہ, 23 نومبر 2024


الطاف حسین کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے، عمران خان

ایمز ٹی وی(کراچی)اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران کسی پی ٹی آئی کے  کسی رکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری الطاف حسین پرعائد ہو گی،انہوں نے کہا کہ لندن میں تحریک انصاف کی لیگل ٹیم تیار ہے، ایسی صورت میں الطاف حسین کےخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔گزشتہ رات عزیز آباد میں پی ٹی آئی کیمپ پر حملے کے بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کےعوام الطاف حسین کےحربوں کےعادی ہوچکےہیں،الطاف حسین پہلےشہریوں کوڈراتے ہیں اورپھرمظلوم بن جاتےہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کےلوگ ایڈولف الطاف کےہتھکنڈےسمجھ چکےہیں،ایم کیوایم کےلوگ پہلےقتل کرتےہیں۔ پھرسوگ مناتےہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment