اتوار, 24 نومبر 2024


بجٹ 2017 صدر مملکت کے لئے خوشیوں کا خزانہ

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) مالی سال 2017-18 ءمیں صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہے اور اب 6 لاکھ روپے ماہانہ الاﺅنسز کے اضافے کے ساتھ اب ان کی تنخواہ 10 لاکھ روپے سے بڑھ کر 16 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ میں صدر مملکت کی تنخواہ میں اضافے کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ وزیر اعظم کے دفتر کا بجٹ 91 کروڑ 67 لاکھ روپے سالانہ کر دیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوان صدر کیلئے95 کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اورایوان صدر کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کیلئے 65 کروڑ 33 لاکھ روپے جبکہ ایوان صدر کی تزئین و آرائش کیلئے بھی دو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ممنون حسین کے صوابدیدی فنڈز کیلئے 10 لاکھ روپے، ایوان صدر کے باغیچوں کیلئے 4 کروڑ13 لاکھ روپے،گاڑیوں کیلئے 3 کروڑ 97 لاکھ روپے، ڈسپنسری کیلئے 2 کروڑ 12 لاکھ روپے جبکہ صدر مملکت کے بیرون ممالک دوروں کیلئے 1کروڑ32 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments88