ھفتہ, 23 نومبر 2024


اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف قرارداد لانےکافیصلہ موخرکردیا

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سینیٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ موخر کردیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے سینیٹ میں قرار داد لانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم رولز کے تحت قرار داد منظور نہ ہونے کے خطرے کے پیش نظر قرار داد پیش کرنے کا فیصلہ موخ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے اپوزیشن ارکان سمجھتے ہیں کہ اگر وزیر اعظم کے استعفا کیلئے لائی گئی قرار داد منظور نہ ہوئی تو اس سے اپوزیشن کی سبکی ہوگی اور اس کا براہ راست فائدہ وزیر اعظم کو پہنچے گا، اسی لیے قرار داد موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment