ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان میں غوری بلیبسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا گیا ہے جو 1300 کلومیٹر تک کے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) کی جانب سے لانچ کیا گیا غوری میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔میزائل تجربے کو اسٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) اور اسٹریٹیجک فورسز کے سائنسدانوں اور انجینئیرز نے بھی دیکھا۔اس موقع پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کومبارکباد دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت اور ایٹمی ہتھیاروں پر فخر ہے۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئیرز کو مبارکباد دی۔