ھفتہ, 23 نومبر 2024


پی ٹی آئی کا مختلف شہروں میں جلسوں کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تحریک انصاف نے ملک کے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان جنوبی پنجاب میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق 13 شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 8 اکتوبر کو بونیر 14اکتوبر کو پشاور، 15 اکتوبر کو گھوٹکی اوباڑو میں جلسہ ہوگا۔ پی ٹی آئی 28اکتوبرکو میانوالی، 29 اکتوبر منڈی بہاؤالدین اور 5نومبرکو اٹک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نومبرمیں جنوبی پنجاب میں لیہ، تونسہ شریف، مظفر گڑھ، خانیوال اور احمد پور شرقیہ میں بھی جلسے کریں گے جن کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment