اتوار, 24 نومبر 2024


نوازشریف کی نظرثانی درخواست کاتحریری فیصلہ سرکاری اداروں کوارسال

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نظرثانی درخواست کاتحریری فیصلہ سرکاری اداروں کوارسال کر دیا، فیصلے کی کاپی صدر،وزیراعظم اورالیکشن کمیشن کے سیکرٹریزکوبھجوائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے نوازشریف کی نظرثانی درخواست کا تحریری فیصلہ 27 سرکاری اداروں کو بھجوا دیا ،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ سینیٹ،قومی اسمبلی کے سیکرٹریزاورپراسیکیوٹرجنرل نیب کوبھی ارسال کیا گیا اس کے علاوہ اسلام آبادکی احتساب عدالت اوراٹارنی جنرل آف پاکستان کوبھی ارسال کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment