ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گی ،سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہو گا ۔
مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیو ں بازاروں میں ہی ہو گا،پی ایس پی اور ایم کیو ایم کا ملاپ انجینئرڈ ہے جو 24گھنٹوں میں ناکام ہوا ۔
ان کا کہنا تھاکہ مقدمات کے ذریعے مسلم لیگی قیادت کوجکڑنے اور بدنام کرنے کے منصوبے بھی ناکام رہیں گے ۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں ختم شدہ حدیبیہ پیپر مل کیس دوبارہ کھولنا نا انصافی ہے ۔