ایمزٹی وی(اسلام آباد)فیض آباددھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ،ادھر فوج کو طلب کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر سمری تیار کر لی گئی ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فوج کو طلب کر کے آپریشن میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ پاک فوج کے اہلکاروں کو اہم عمارتوں پر تعینات کیا جائے گا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ پاک فوج کے جوان تیار ہیں ،وزارت داخلہ کی جانب سے جیسے ہی فیکس کے ذریعے پاک فوج کوطلب کیا گیا تو اس کے کچھ دیر بعد پاک فوج کے جوان راولپنڈی سے یہاں پہنچ جائیں گے ۔
اس سے قبل فیض آباد میں تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف آپریشن کے دوران ہی ضلعی انتظامیہ نے حساس تنصیبات کی حفاظت کے لیے حکومت کو فوج بلانے کی تجویز دی تھی اور سفارش کی گئی تھی کہ فوری طورپر فوج بلالیں، پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے دوران جانی نقصان کا خدشہ ہے۔