ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف اسلام آباد انتظامیہ کے آپریشن کے بعد بگڑتی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی حرکت میں آ گئے ہیں جنہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کر کے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں دھرنے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں اطراف سے تشدد کو روکا جائے کیونکہ تشدد قومی مفاد اور ہم آہنگی کیلئے ٹھیک نہیں ہے