اتوار, 24 نومبر 2024


ہم ایک لاکھ 79ہزارحج کوٹا کے جوابدہ ہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف حج انتظامات میں شفافیت کیلیے کابینہ کی نگراں کمیٹی کے قیام پر اپنے ہی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ناراض ہو گئے۔
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو حج پالیسی پر بریفنگ دینے سے انکارکردیا، وفاقی کابینہ پر برستے ہوئے کہا کہ حج پالیسی ہمیں بنانا ہے توکابینہ کمیٹی کی کیا ضرورت ہے؟ کمیٹی نے وفاقی وزیرکے اپنے ہی وزیر اعظم اور کابینہ کیخلاف برملا احتجاج پر حیرانی کا اظہارکیا ہے، کمیٹی نے خدام الحجاج کی فہرستیں نہ دینے پر بھی سیکریٹری مذہبی امور پر برہمی کا اظہار کیا ہے اورحج کوٹا 60/40 کرنیکی سفارش کر دی۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرپرسن شگفتہ جمانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہاکہ وزیراعظم سے بات کرنے سے پہلے کمیٹی کوکچھ نہیں بتاؤں گااورکابینہ کے اجلاس میں تمام بات رکھوں گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ ان کااحتجاج وزیر اعظم سے ہے۔
چیئرپرسن نے کہاکہ کمیٹی آپ کے ساتھ ہے آپ کے حج اقدامات قابل ستائش ہیں۔ کمیٹی نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کوبدنیتی قرار دیا۔ کمیٹی رکن شاہدہ اخترعلی نے وزیرکی حمایت میں بولتے ہوئے کابینہ کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ قومی اسمبلی میں بھی اس معاملے پراحتجاج کرینگے، نگراں کمیٹی کا قیام وزارت کو4سال اچھا کام کرنے کی سزادی جارہی ہے۔
پیر عمران نے کہاکہ اس دفعہ جوحج میں مسائل آڑے آئے تاہم کی ذمے دارسعودی وزارت حج ہے۔ صاحبزادہ محمد یعقوب نے کہاکہ ہم کمیٹی کے بجائے وزارت کے اقدامات پرمطمئن ہیں،نگراں کابینہ کمیٹی کا قیام حج سسٹم کوہائی جیک کرنے کے مترادف ہے۔ لال ملہی نے کہاکہ حج انتظامات میں بہتری کی گنجائش موجودہے۔
شاہدہ اختر علی نے کہاکہ ہم بھی وفاقی وزیر کیساتھ انکے احتجاج میں شامل ہیں۔ حج آرگنائزیشن پاکستان کے نمائندے نے کہاکہ حکومت نے حج میں نجی شعبے کی خدمات کوپس پشت ڈال دیاجس پرہم احتجاج کرتے ہیں، وزارت کا حج پیکیج قابل قبول نہیں، سعودی حکومت سے معاہدہ بھی نہیں ہوا لیکن پالیسی کا اعلان کردیاگیا۔
حکومت1لاکھ60ہزار عازمین حج کونہیں سنبھال سکتی تو 1 لاکھ 90 ہزار عازمین حج کوکیسے سنبھالے گی۔ شگفتہ جمانی نے سیکریٹری مذہبی امور سے کہا کہ گزشتہ3 اجلاسوں سے وہ خدام الحجاج کی لسٹیں مانگ رہی ہیں، مجاملہ ویزے میں دھاندلی کی گئی۔
اجلاس میں چیئرپرسن شگفتہ جمانی اورایڈیشنل سیکریٹری کیپٹن (ر) آفتاب میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سیکریٹری نے کہاکہ آپ مجھ پرالزام عائد کر رہی ہیں، ہم ایک لاکھ 79ہزارحج کوٹا کے جوابدہ ہیں، اگر کسی نے اپنی وجہ سے ویزا لیاہے تو سعودی اتھارٹی سے۔ وزارت مذہبی اموراس کی ذمے دارنہیں ہے جس پرشگفتہ جمانی نے کہا کہ اپنا لہجہ نرم رکھیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment