ایمزٹی و(اسلام آباد)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر یکجہتی کااحترام کیاجائے،تنقید کرناآسان اور ذمہ داری نبھانا مشکل کام ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے،کشمیریوں کےساتھ پاکستانیوں کی یکجہتی ہرلمحہ ہے، صرف یکجہتی کااظہارکرنے سے کام نہیں بنے گا، بھارتی مظالم کے خلاف ہمیں سخت احتجاج کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکمیٹی کے ساتھ روزمرہ کی بنیادپررابطہ رہتاہے، قومی مو¿قف برقرار رکھنے کے لئے1993میں کشمیرکمیٹی بنائی،ہم آج تک فیصلہ نہیں کرسکے مسئلہ کشمیرکاحل فوجی ہےیاسیاسی۔مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ کشمیر کے مسئلے پر یکجہتی کااحترام کیاجائے،تنقید کرناآسان اور ذمہ داری نبھانا مشکل کام ہے۔
صدر، وزیراعظم، وزیرخارجہ،آزادکشمیرحکومت پرتنقیدنہیں ہورہی، تنقید صرف کشمیر کمیٹی کے چیئرمین پر ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم معاملا ت کوسمیٹناچاہتے بکھیرنانہیں،امریکا،اسرائیل، انڈیا مردہ باد احتجاج ملک بھرمیں ہوگا۔