(ایمز ٹی وی )قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق اور شیریں مزاری کے درمیان دلچسپ جملوں کاتبادلہ ہوا ہے ،جس سے ایوان زعفران زار ہوگیا۔
دوران اجلاس ایم کیو ایم پاکستان کے رکن شیخ صلاح الدین نے نشاندہی کی کہ شیریں مزاری نے گفتگو کرتے ہو ئے اسپیکر کو” 'یار“ کہہ کر مخاطب کیا اس لفظ کو کارروائی سے حذف کیا جائے۔