ایمز ٹی وی (اسلا م آباد) نواز شریف، مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت میں وکیل صفائی خواجہ حارث نے واجد ضیاءپر جرح مکمل کر لی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں،ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر آج بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے آج مسلسل دسویں روز نیب کے گواہ واجد ضیاءسے سوالات پوچھے اور اپنی جرح مکمل کی۔واجد ضیا نے بتایا کہ جے آئی ٹی ممبرعامرعزیزنے2000 میں حدیبیہ پیپرملزکےخلاف تفتیش کی،تفتیش کے نتیجے میں حدیبیہ پیپرملزریفرنس میں داخل کرایاگیا،یقین سے نہیں کہہ سکتاریفرنس عامرعزیزکی تفتیش کے نتیجے میں ہی داخل کیاگیا تھا، اخبارات سے معلوم ہوا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزریفرنس لاہورہائیکورٹ نے خارج کردیاتھا۔