ھفتہ, 23 نومبر 2024


قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر میں بدعنوانی کاانکشاف، چیئرمین نیب کا انکوائری کاحکم

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ کے مقام پر قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔
ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کے احکامات کی روشنی میں باقاعدہ طور پر کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر معاملہ کی انکوائری شروع کردی ہے۔ انکوائری ٹیم اس بات کا جائزہ لے گی کہ ماضی میں نیب نے انکوائری کیوں بند کی اور انکوائری بند کرنے کے ذمہ داران کون سے افسران تھے جس کی بنیاد پر ان افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید برآں چیئرمین نیب نے حکم دیا ہے کہ معزز ہائیکورٹ اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس مقدمہ میں فیصلوں سے بھی راہنمائی حاصل کی جائے اور انکوائری تمام شواہد اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائے۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment