ایمزٹی وی(اسلام آباد)نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان آج ایک اور ملاقات ہوگی۔
حکومت کی مدت ختم ہونے میں 7 دن باقی ہیں جب کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والی گزشتہ 5 ملاقاتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تاہم آج ایک مرتبہ پھر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے۔
حکومت کی طرف سے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام پیش کرنے کی توقع ہے جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سامنے آئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف میں ڈیل ہوچکی ہے۔