ھفتہ, 23 نومبر 2024


تحریک انصاف فاٹا اصلاحات بل کے حق میں ووٹ دے گی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2 سال کی غیر حاضری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔
اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی تقریباً 2سال بعد اسمبلی میں پہنچے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات بل انتہائی اہم ہے اس کے لیے پارلیمنٹ آیا ہوں اور تحریک انصاف فاٹا اصلاحات بل کے حق میں ووٹ دے گی تاہم پارلیمنٹ اگر ٹھیک ہوتی تو ہر روز آتا، اگر فرینڈلی اپوزیشن نہ ہوتی تو میں بھی پارلیمنٹ آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو چلانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم ہی اسمبلی کو چلاتے ہیں۔
دوسری جانب قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے عمران خان کی اسمبلی میں آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر کی مہربان آتےآتے، عمران خان کو اسمبلی میں آنا چاہیے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس سے قبل آخری بار 2016 میں قومی اسمبلی میں آئے تھے اور آج تقریباً 2 سال بعد ایک بار پھر عمران خان نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment