ھفتہ, 23 نومبر 2024


عام انتخابات سے قبل پاکستان جسٹس پارٹی کا ن لیگ میں انضمام کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان جسٹس پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن میں ضم ہو گئی ،عام انتخابات سے قبل یہ اہم سیاسی پیش رفت ہے۔
مسلم لیگ ن میں انضمام کے فیصلے کاباقاعدہ اعلان پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ معروف قانون دان ملک منصف اعوان نے لاہور میں کیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےملک منصف اعوان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعدپاکستان جسٹس پارٹی نے ن لیگ میں انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی کا نام بھی اس پارٹی سے ملتا جلتا نام ہے لیکن یہ دونوں الگ الگ جماعتیں ہیں۔ افتخار چوہدری کی جماعت کا نام پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ہے جبکہ پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ معروف قانون دان ملک منصف اعوان ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment