ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مادرملت برصغیر کی مسلم خواتین کے لیے بہترین نمونہ تھیں، فاطمہ جناح جمہوریت کی بقا کی تحریک میں بھی صف اول کی سپاہی بنیں۔
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے یوم ولادت پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک پاکستان میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار مینارہ نور بنا، راست بازی اور نصب العین سے لگاؤ شخصیت کے بنیادی ستون تھے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مادرملت برصغیر کی مسلم خواتین کےلیےبہترین نمونہ تھیں، خواتین کو سیاسی میدان میں تحریک دلانے میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح جمہوریت کی بقاکی تحریک میں بھی صف اول کی سپاہی بنیں، رب العزت سےمادر ملت کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔
خیال رہے مادرملت فاطمہ جناح کا 125 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، بانی پاکستان قائد اعظم کی بہن فاطمہ جناح عزم و ہمت کا پیکر تھیں، انھوں نے تحریک پاکستان میں خواتین کوبیدارکرنےمیں اہم کردارادا کیا۔