ھفتہ, 23 نومبر 2024


وی آئی پی شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی عائد

 

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر وی آئی پی شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نئے احکامات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔
اگر ایف آئی اے کے کسی افسر یا اہلکار نے پروٹوکول دیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نئے احکامات کی خلاف ورزی پر شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار اور جواب دہ ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment