اتوار, 24 نومبر 2024


تطہیرفاطمہ بنت پاکستان کیس کی سماعت 10 دن کے لیے ملتوی

 

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے تطہیرفاطمہ کیس میں مخدوم علی خان کو معاون مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں ولدیت کی جگہ بنت پاکستان لکھوانے سے متعلق تطہیرفاطمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آپ پرزیادہ بوجھ نہیں ڈال رہی۔
ڈی جی ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں بتایا کہ ہم نے تطہیرفاطمہ کے والد کے اثاثوں کی چھان بین کی، والد کی ماہانہ آمدن 20 سے 25 ہزار روپے ہے اور ان کے پاس ایک دکان ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے تطہیرفاطمہ کیس میں مخدوم علی خان کو معاون مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ 13 ستمبرکو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ آپ نے 22 سال تک بچی کو بالکل نظرانداز کیا۔ یہ بچی اپنے نام سے آپ کا نام ہٹانا چاہتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ بچی کہہ رہی ہے کہ میرا نام تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کردیں۔
سپریم کورٹ نے تطہیرفاطمہ کیس میں ایف آئی اے حکام کو لڑکی کے والد کے فنانشل اسٹیٹس کا پتا لگانے کی ہدایت کی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment