اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
افغانستان کے ساتھ مختلف معاہدوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ پی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔