ھفتہ, 23 نومبر 2024


نیب کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے وکیل نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیلی کرنے کی منظوری دے گا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نیب معاملہ پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے۔ عدالت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment