اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ، ای سی ایل میں 172 افراد کا نام شامل کرنے کا معاملہ اور پاکستان و چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ زیر بحث آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس میں مختلف امور پر بحث کی جائے گی جس میں پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے اور پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کے لئے فرنچ ڈیولپمنٹ ایجنسی کو 130 ملین یورو جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔دبئی ایکسپو کےلئے وفاقی کابینہ 50 لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گی۔