ھفتہ, 23 نومبر 2024


سانحہ ساہیوال وزیراعظم کوپیش،ملزمان کےخلاف کڑافیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جب کہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل اور 2 کو معطل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے جب کہ ذیشان نامی شخص کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment