عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس کی رہائشگاہ چھوڑدی ہے ۔
زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ایم ہاﺅس سے بنی گالہ منتقل ہو گئے ہیں اور وہیں پر مستقل رہائش رکھیں گے جبکہ پی ایم سکریٹریٹ میں وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیئے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے تاہم انہوں نے ملٹری اتاشی کی رہائشگاہ میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
تاہم اب عمران خان وزیراعظم ہاﺅس چھوڑکر مستقل بنیادوں پر بنی گالہ میں منتقل ہو گئے ہیں ۔