ھفتہ, 23 نومبر 2024


ثبوت قابل عمل ہوئے تو پاکستان کارروائی کرے گا

اسلام آباد: دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہناتھا کہ بھارت او آئی سی جائے گا تو ہم اس میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی عالمی برادری سے رابطے میں ہیں اور دہشتگردی کی بات کرنے والے ممالک پر پوزیشن واضح کر دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ہو تب بھی بھارت کو سرحدی خلاف ورزی کی اجاز ت نہیں ، دہشتگردی کے الزام کو قانونی جواز نہیں بنایا جا سکتا اور اگر ایسا ہوتو پاکستان بھی کل کسی پر حملہ کر سکتا ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی دہشتگردی کیخلاف کارروائی کر رہا ہے ۔

دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ بھارت یہاں آ کر بم نہ گراتا تو ہماری بھی کوئی خواہش نہیں تھی ، بھارت نے ہم کیا تو ہم نے بھی جواب دیدیا ، ہوا میں چھکے مارنے ہوں تو ہم بھی 1800 ہلاکتوں کا کہتے ، بھارت نے 350 ہلاکتوں کا ایک بھی ثبوت نہیں دیا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment