ھفتہ, 23 نومبر 2024


ارکان کے تحفظات سننے کے لیے خود ملاقاتیں کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کررہا ہوں۔
 
میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے دورہ امریکا پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا، جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر حکومتی سفارتکاری پر بریفنگ دی۔
 
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت بدترین ظلم کررہا ہے اور ہم کشمیریوں کا مقدمہ ظلم کے خلاف جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف ایم این اے ارباب عامر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے وزیراعظم سے شکایت کی کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لیے وقت بھی نہیں دیتے جب کہ حلقوں سے عوامی پریشر ہے لیکن کوئی کام ہو رہے نہ ہی بات سن رہا ہے۔
 
وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کررہا ہوں، اور ارکان کے تحفظات سننے کے لیے خود ملاقاتیں کروں گا۔
 
اجلاس میں پی ٹی آئی کے نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی نورعالم اس وقت کیوں نہیں بولے، گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہی ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment