Print this page

کوروناکاوارتیز:پنجاب کے25اضلاع میں تعلیمی ادارےغیرمعینہ مدت کےلئےبند

اسلام آباد: لاہور اورراولپنڈی سمیت پنجاب کے25اضلاع میں سرکاری و نجی کالجزغیرمعینہ مدت کےلئےبندکردیئےگئے. 

تفصیلات کےمطابق کوروناکےبڑھتےہوئےکیسزکےپیش نظرپنجاب بھرکے 25اضلاع میں نجی وسرکاری کالجزتاحکم ثانی بندکردئےگئےہیں جسکاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے. 

نوٹیفیکشن کےمطابق جہاں کورونا کیسزکےشرح زیادہ ہےوہاں کالجز بھی بندرہیں گےان اضلاع میں راولپنڈی, گجرانوالہ, ٹوبہ ٹیک سنگھ, بہاولپور, شیخوپورہ, رحیم یارخان میں کالجزمیں فزیکل کلاسز معطل رہیں گی 

جبکہ نوٹیفیکشن کےمطابق جھنگ, ملتان, خانیوال, اوکاڑا, قصور, بھکر,چکوال, ڈی جی خان میں بھی کالجزبندرہیں گے.

نوٹیفیکشن میں مزیدبتایاگیاہےکہ حافظ آباد, خوشاب, فیصل آباد, منڈی بہاؤالدین, خوشاب,لودھراں, ساہیوال, پاکپتن اور سیالکوٹ میں تمام سرکاری وغیرسرکاری کالجز بندرہیں گے.

پرنٹ یا ایمیل کریں