Print this page

وزیراعظم کی ہائیرایجوکیشن کمیشن کی بحالی اوربجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنےکی ہدایات

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نےہائیرایجوکیشن کمیشن کی بحالی اوربجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنےکی ہدایات جاری کردی

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائےاورملک بھر کی یونیورسٹیز میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائےنیز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے،اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نےاعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی

پرنٹ یا ایمیل کریں