جمعرات, 05 دسمبر 2024


بڑھتی ہوئی آبادی کےتقاضوں کوپوراکرنےکےلیے10لاکھ نئےاساتذہ کی ضرورت ہوگی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ئے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیرِ صدارت اساتذہ کے تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میںوفاقی وزیر ئے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام کو ٹیم ورک، تعاون اور اجتماعی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ، بڑھتی ہوئی آبادی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے 10 لاکھ نئے اساتذہ کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاعالمی معیار کے تربیتی پروگرام متعارف کرائے جائیں تاکہ 21ویں صدی کی تعلیمی ضروریات کے مطابق ہم آہنگی پیدا کی جا سکے

اس موقع پر وفاقی وزیر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلینس ان ٹیچر ایجوکیشن اور لمز سکول آف ایجوکیشن کے اشتراک سے جاری اساتذہ کے تربیتی منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں 18 لاکھ اساتذہ کو جدید چیلنجز کے لئے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ احسن اقبال نے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کے لیے لازمی سرٹیفیکیشنز کی ضرورت پر زور دیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment