ایمز ٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں گیارہ ارکان سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث قومی اسمبلی حصہ نہیں لے سکیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سولہ اکتوبر کو272 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے معطل کی تھی جن میں ستر سے زائد قومی اسمبلی کے ارکان بھی تھے جن میں سے متعدد ارکان نے تاریخ گزرجانے کے بعد اپنے گوشواروں کی تفصیل جمع کرادی تھی تاہم ذرائع کے مطابق اب بھی قومی اسمبلی کے11ارکان کی رکنیت معطل ہے جو آج اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی، مخدوم امین فہیم،رشید گوڈیل، کنور نوید ،ساجد نواز، محسن شاہ نواز رانجھا،شفاعت حیات ،سلمان حنیف،معین وٹو،دیوان عاشق بخاری اور سلطان محمود کی رکنیت تا حال معطل ہے۔