اتوار, 24 نومبر 2024


ووٹ برائے فروخت!!

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سینیٹ انتخابات کے دوران صوبائی اسبملی کے ووٹوں کی فروخت کے حوالے سے عوام میں موجود نظریات کی متعدد سینیٹرز نے تصدیق کردی ہے۔اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور کا کہنا تھا کہ سابق سینیٹر گلزار خان نے ایک مرتبہ یہ انکشاف کیا تھا کہ جب ان کے بیٹے کو آزاد امیدوار کی حیثیت میں انتخابات میں کامیابی کے لیے 13 ووٹ درکار تھے تو انھوں نے اس کے لیے 15 ووٹ خریدے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے باوجود ان کے بیٹے کو 13 ووٹ ہی حاصل ہوئے جبکہ ریٹائرڈ جنرل صلاح الدین ترمذی نے انکشاف کیا کہ وہ ووٹوں کی خریدو فروخت کے عینی شاہد ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی فروخت سے نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ سینیٹرز نے خفیہ بیلٹ کے بجائے اوپن ووٹنگ کی تجویز پیش کی ہے۔جبکہ دیگر سینیٹرز کا کہنا ہے کہ آئین میں ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کو اس قدر خود مختار اور مضبوط کیا جائے کہ وہ ووٹوں کی فروخت کی تحقیقات کرسکے اور اس میں ملوث ملزمان کو سزا سنا سکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment