ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقاتیں!!

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف کے دورے امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے اہم ملاقات ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے ترجمان لیفٹننٹ عاصم باجواہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں استحکام سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان اور ہندوستان سے متعلق چیلنجز اور انہیں حل کرنے کے اقدامات زیرِ موضوع رہے۔اس حوالے سے ان کامزید کہنا تھا جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔جنرل راحیل شریف اور جان کیری کے درمیان ملاقات میں افغانستان کے حوالے سے مصالحتی عمل اور اس پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی پاک ۔امریکا تعلقات میں مظبوطی کی پاکستان خواہش کا اعادہ بھی کیا. اس دورے میں آرمی چیف نے سی آئی اے کے سربراہ جان برینن اور امریکی سیکرٹری آف ڈیفنس ایشٹن کارٹر دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment