ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


سندھ کے 76 کونسلز میں انتخابات ملتوی!

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ کی 76 کونسلز میں آج کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 نومبر کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک مختصر حکم کے ذریعے ای سی پی کو ہدایت کی تھی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لئے کی جانے والی نئی حد بندیوں کی ’24 گھنٹے‘ میں نظر ثانی مکمل کرلے۔جس کے بعد چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے زیر سماعت الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ کے مذکورہ فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔جبکہ الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرنے والے محمد منیر پراچہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ای سی پی کے لیے فوری طور پر ممکن نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے پر ای سی پی میں ایک طویل اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ای سی پی کے سیکریٹری بابر یعقوب فتح محمد نے اعلان کیا کہ اجلاس کے دوران سندھ کی 53 یونین کونسلز، 18 ٹاؤن کمیٹیز اور 5 میونسپل کمیٹیز میں انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment